ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں امن ریلی کے دوران دو ھماکوں کے نتیجے میں 30افراد جاں بحق جبکہ 126سے زائد افراد زخمی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق عینی شاہد کا کہناہے کہ دھماکہ انقرہ کے ریلوے سٹیشن کے قریب ہوا جہاں بڑی تعداد میں مقامی لوگ حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری کشیدگی پر پرُامن ریلی کے لیے اکھٹا ہو رہے تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے
باعث 20افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔موقع پر موجود لوگوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جھنڈے سے ڈھک دیاجبکہ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نا شروع کر دیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں ،قانون نافذکرنے والے اداروں نے بم ڈسپوڑل سکواڈ کو بھی طلب کرلیاہے۔